گیس لوڈ منیجمنٹ کے تحت لاہور،شیخوپورہ اور ساہیوال ریجن کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی صبح چھ بجے بندکردی گئی ہے۔ ہفتہ وار بندش کے تحت تینوں ریجنز کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی تین روز کیلیے معطل رہے گی۔ صارفین نے اس پر شدید ردعمل کااظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سی این جی کی بندش سے انہیں گاڑیاں پٹرول پر چلانا پڑتی ہیں ۔ رکشہ ڈرائیورز اور ٹیکسی ڈرائیورزبھی سی این جی کی بندش سے سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ان کا مقف ہے کہ تین روزہ گیس بندش سے ان کا خرچ دوگنا ہوجاتا ہے اور بچت کم ہوجاتی ہے۔