امریکی صدر براک اوباما نے پاکستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ اہداف کو نشانہ بنانے میں محتاط ہیں۔ القاعدہ کو کمزور کردیا۔ تاہم دہشتگرد گروپ کے عزائم اب بھی خطرناک ہیں۔ انٹرنیٹ ویب سائٹ پر مختلف لوگوں کے سوالات کے جواب میں امریکی صدر براک اوباما نے پاکستان کو امداد دینیکا دفاع کیا۔ اور کہاکہ پاکستان اہم ملک ہے۔ اس کی مدد کرنا لازمی ہے۔ امریکا پاکستان سمیت بیرون ممالک کی امداد پر اپنے بجٹ کا صرف ایک فیصد حصہ خرچ کررہاہے۔ امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈرون حملوں میں احتیاط کے باعث سویلین کا نقصان نہ ہونے کے برابر ہے۔