ناقص ادویات سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں مزید دو افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 121 ہو گئی ہے۔ سروسز اور میو اسپتال میں زیر علاج 65 سالہ راحیلہ بھی بی اور 60 سالہ ممتاز ابراہیم ناقص ادویات کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئیں۔ سی ڈی ایل کی رپورٹ میں الفا گرل کو جبکہ وزیراعلی کی انسپکشن ٹیم نے کارڈیو ویسٹن کو غیرمعیاری قرار دیا تھا۔ انسپکشن ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی سی سے حاصل کئے گئے شواہد کی روشنی میں رپورٹس تیار کی گئیں۔ تاہم ناقص ادویات کمپنیوں کو واپس کرکے قیمتی شواہد ضائع کئے گئے ہیں۔ ادھر انگلینڈ بھجوائے گئے سمپلز کی رپورٹس تاحال نہیں آئیں۔ جس کے بعد مزید پیش رفت کا امکان ہے۔