انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کا دو روزہ اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہورہاہے۔ اجلاس میں نائب صدر کے عہدے کے لئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے امیدوار مصطفی کمال کے نامزدگی کی منظوری دی جائیگی۔ دوہزاربارہ میں آئی سی سی کا پہلا اجلاس شردپوار کی صدارت میں ہوگا ۔ پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پی سی بی ذکااشرف کریں گے۔تیس جون کو صدر شرد پوار کے عہدے کی دو سالہ میعاد ختم ہوجائیگی۔ اعتراض نہ ہونے پر یکم جولائی کو مصطفی کمال ئانب صدر اور نیوزی لینڈ کے ایلن آئزک آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیں گے۔ مصطفی کمال دوہزار چودہ میں ایلن آئزک کی جگہ صدر بنیں گے۔شرد پوار اور چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ بدھ کو اجلاس کے اختتام پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔