وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی بند کرنے کا فیصلہ مسلسل تحفظات کا اظہار کرنے کے بعد کیا اب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہی اس پر کوئی فیصلہ ہو گا۔ افغان پارلیمانی وفد سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سے عوام کی سطح پر رابطہ چاہتا ہے ہمارا اقدام افغانستان کے خلاف نہیں کیونکہ افغانستان سے ہمارا ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغان صدرحامد کرزئی کو دورے کی دعوت تعلقات بڑھانے کی جانب ایک قدم ہے۔ فوج اورپولیس کی تربیت کے شعبے میں افغانستان کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں۔