وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بیس ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔ اس ترمیم کے تحت اٹھارویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد نامکمل الیکشن کمیشن کے تحت انتیس ضمنی انتخابات کو آئینی تحفظ حاصل ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ نے ان انتخابات کو معطل کر نے سے پہلے حکومت کو پارلیمنٹ سے توثیق کے لیئے چھ فروری تک مہلت دی تھی۔ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بیس ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔