وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہو گی۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی پر مشتمل سات رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ عدالت نے این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف سوئس مقدمات کھولے جانے کے لئے خط نہ لکھنے پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کا شو کاذ نوٹس جاری کیا تھا گذشتہ سماعت پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے وکیل اعتزاز احسن کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو ئے تھے۔عدالت وزیر اعظم کو آئندہ تاریخوں پر عدالت میں پیشی سے مستثنی قراردے چکی ہے ۔ سپریم کورٹ میں این آر او فیصلے پر عملدرآمد از خود نوٹس کے معاملے کی سماعت کل ہو گی۔ صدر آصف علی زرداری کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے مہلت نہیں مانگے گے۔