سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز(قومی بچت)نے پچیس ہزار روپے مالیت کا پرائز بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائز بانڈ کی فروخت کا آغاز یکم فروری دوہزار بارہ سے ہوگا جبکہ پہلی قرعہ اندازی دومئی دوہزار بارہ کو ہوگی۔ پچیس ہزارروپے مالیت کے پرائز بانڈ پر پہلا انعام پانچ کروڑروپے مقررکیا گیا ہے جبکہ دوسرا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کے تین انعامات اور تیسرا انعام تین لاکھ بارہ ہزار روپے کے ایک ہزار چھ سو چھیانوے انعامات مقرر کیے گئے ہیں۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق پرائز بانڈ حاصل کرنے کیلئے نیشنل سیونگز سینٹرز اسٹیٹ بینک یا کسی بھی مجاز بینک کی قریبی شاخ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔