صدر اوباما کے مد مقابل ری پبلکن پارٹی کے امیدوار کے چنا و کے لیے امریکی ریاستوں میں پارٹی پرائمریز کا سلسلہ جاری ہے جس میں مٹ رومنی نے اپنے حریف امریکی ایوان نمائندگان کے سابق اسپیکر نیوٹ گینگریچ کو ایک بڑے فرق سے ہرا دیا۔ رومنی کو سینتالیس فیصد سے زائد ووٹ حاصل ہوئے جبکہ گینگریچ تیس فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرسکے امریکی ریاست فلوریڈا میں ہونے والے ری پبلکن پارٹی کے انتخابی عمل کو امریکی سیاست میں خاصی اہمیت حاصل ہے۔ امریکی مبصرین نیفلوریڈا میں مِٹ رومنی کی کامیابی کو گینگریچ کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ ری پبلکن پارٹی کی اگلی پرائمری چار فروری کو ریاست نیواڈا میں ہو گی۔