ناقص ادویات میں جاں بحق افراد کی تعداد 127 تک پہنچ گئی

isotab

isotab

ناقص ادویات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی 127 تک پہنچ گئی ہے ۔ لندن لیب کی رپورٹس نے آئسو ٹیب دوا کو غیرمعیاری قرار دے دیا ہے۔
آج ناقص ادویات سے سروسز میں دو اور میو اسپتال میں ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔ دوسری جانب ناقص ادویات کی رپورٹس موصول ہوگئی ہیں جس میں آئسو ٹیب میں اینٹی ملیرل اجزا کی مقدار کئی گنا زیادہ پائی گئی۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد کراچی میں موجود فارماسوٹیکل کمپنی کو سیل کردیا گیا، اس کے مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے ہیں۔
آئسو ٹیب دوا چونکہ ڈبلیو ایچ او بھی استعمال کررہا ہے۔ اس لئے عالمی ادارہ صحت نے بھی دنیا بھر میں اس دوا کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق ناقص بیچ کا علم نہیں اس لئے ہنگامی بنیادوں پر قدم اٹھایا گیا تاکہ کہیں اور نقصان نہ ہوسکے۔
لندن سے آنے والی رپورٹس کے مطابق دوائی میں اینٹی ملیرل دوائی پیری میتھامن شامل تھی جس کی وجہ سے ڈرگ ری ایکشن ہوا، اس دوا کا اینٹی ڈوٹ انجکشن فولنک ایسڈ توڑ بتایا جارہا۔ اسپتالوں میں ہر چھ گھنٹے بعد ناقص ادویات کے مریضوں کو انجکشین لگانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔