امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا آئندہ سال سے شروع ہوجائے گا اور دوہزار چودہ کے آخر تک افغان فوج اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گی۔ یہ بات انہوں نے نیٹو وزرا کانفرنس میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ دوہزارچودہ کیبعدافغانستان میں امریکی فوج کا کردار صرف مشاورتی ہوگا۔افغان فوج کی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے دوہزارچودہ کے بعد بھی مدد جاری رکھیں گے۔