ناقص ادویات سے لاہور میں مزید دو افراد چل بسے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 131 تک جاپہنچی ہے۔ شادباغ لاہور کے 55 سالہ سید عباس اور سوڈیوال لاہور کے 74 سالہ سید ظفر ناقص ادویات کے ری ایکشن کی وجہ سے سروسز اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ تاہم آج حالت بگڑنے پر وہ انتقال کرگئے۔ گزشتہ روز سے ناقص ادویات کا ری ایکشن ختم کرنے کے لئے انٹی ڈوٹ فولینک ایسڈ کے انجکشن مریضوں کو لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج رات تک فولینک ایسڈ کے موثر ہونے کے بارے میں حتمی رائے قائم کی جاسکے گی۔