چین ایران کو ایٹمی پیشرفت سے روکے: جرمنی

angela merkel

angela merkel

جرمنی کی چانسلر انجیلہ مرکل نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کو ایٹمی پیشرفت سے روکنے کے لئے اپنا اثر رسوخ استعمال کرے۔
چین کے تین روزہ د ورے پر بیجنگ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جرمن چانسلر نے کہا کہ ایران پر پابندیوں سے متعلق ماضی میں بھی چینی قیادت سے مذاکرات ہوتے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تحا کہ چین ایران کو ایٹمی پروگرام ختم کرنے پر آمادہ کرے۔ د نیا کسی نیوکلئیر طاقت کو برداشت نہیں کرے گی۔ انھوں نے امید  ظاہر کی کہ اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف قرارد اد متفقہ طور پر منظور ہو جائے گی۔