کویت میں پارلیمانی انتخابات میں پولنگ جاری ہے اور لوگ بڑی تعد اد میں پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہے ہیں۔ چھ سال کے دوران ہونے والے چوتھے انتخابات میں رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق حزب اختلاف کے امید وار اکثریت حاصل کرسکتے ہیں۔ انتخابات میں د و سو ستاسی امید وار حصہ لے رہے ہیں۔ کویت کے امیر شیخ صبا الاحمد الصباح نے د سمبر میں ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے پارلیمنٹ تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔