کوئٹہ میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی رہائش گاہ پر دھماکہ ہوا ہے تاہم دھماکے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق شہر کے نواحی علاقے منو جان روڈ پر مینگل چوک کے قریب واقع ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اکبر بلوچ کی رہائش گاہ کی مرکزی دیوارکے قریب رات گئے نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جس کے پھٹنے کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا ۔ دھماکے سے اکبربلوچ کی رہائش گاہ کو جزوی نقصان پہنچا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ رفاہی اداروں کی ایمبولینسیں بھی جائے دھماکہ پر پہنچ گئیں ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اکبر بلوچ گزشتہ کئی دنوں سے کراچی میں ہیں۔