امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا کہتے ہیں کہ اسرائیل ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران چار ایٹم بم بنا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کیلئے اسرائیل رواں سال مئی یا جون میں تہران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔ اس سے پہلے اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک کہہ چکے ہیں کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بناسکتا ہے۔ ان کے مطابق ایران چار ایٹم بم بناسکتا ہے۔