پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،وکٹوریہ نیو لینڈ

victoria

victoria

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے سپریم کورٹ اور حکومت کے درمیان صورتحال کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں لیکن یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی بریفنگ میں ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے بتایا واشنگٹن چاہتا ہے کہ پاکستان اپنے تمام مسائل کا حل آئینی حدود میں رہ کر تلاش کرے۔ پاکستان افغانستان اور امریکہ کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ مشترکہ دشمن کے خلاف مل کر کام کیا جائے۔ پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کا انتظار کر رہے ہیں۔ تاکہ پاکستان ہمارے ساتھ مذاکرات شروع کرے۔