امریکی حکام نے دعوی کیاہے کہ طالبان لیڈر ملا محمد عمر نے گزشتہ سال امریکا کے صدر براک اوباما کو خط لکھ کر افغانستان میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات کا عندیہ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنیکی شرط پر بتایا کہ یہ خط گزشتہ سال جون میں طالبان ثالث کے ذریعے ملا۔ جسے امریکا کے صدر براک اوباما تک پہنچایاگیا۔ امریکی حکام نے دعوی کیا کہ ملاعمر کی جانب سے جنگ بندی کیلئے مذاکرات کی خواہش امریکی کوششوں کے عین مطابق تھی۔ طالبان نمائندے یہی بات مذاکرات میں امریکی حکام سے بھی کررہے تھے