مصر میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان دوسرے روز بھی جھڑپیں جاری رہیں جن میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ مظاہرین بدھ کے روز ستر شائقینِ فٹ بال کی ہلاک پر احتجاج کر رہے تھے۔ جمعے کے روز سارا دن ایمبولیسنز تحریر سکوائرسے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرتی رہیں، اسی دوران مزید افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔ بہت سے لوگ پولیس کی جانب سے وزراتِ داخلہ کی عمارت کی حفاظت کے دوران فائر کیے گئے آنسو گیس کے گولوں سے زخمی ہوئے۔