شام:مارٹر حملوں میں ہلاکتیں، سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

UN

UN

شام میں جاری پرتشدد واقعات،باغیوں اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد دو سو سترہ ہوگئی۔دوسری جانب دمشق تنازع پر سلامتی کونسل کااجلاس آج گا جس میں عرب امن منصوبے پررائے شماری ہونے کا امکان ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق شام کے شہر حمص اور دیگر علاقوں میں باغیوں اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں۔جس میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں خالدیہ اور حمص میں مارٹر حملوں میں ہوئی ہیں۔ شام کے تنازع پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج نیویارک میں ہوگا۔ جس میں مراکش کی جانب سے عرب اور یورپ کے نظرثانی شدہ قرارداد پر رائے شماری ہونے کا امکان ہے۔