مختلف ملکوں میں شام کے سفارت خانوں پر حملے

syria

syria

شام میں جاری خون ریزی کے خلاف متشتعل مظاہرین نے قاہرہ ، برطانیہ اور امریکا میں قائم شامی سفارت خانوں پر دھاوا بول دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی حکومت کی بمباری سے ہونے والی دو سو سے زائد ہلاکتوں پر مشتعل مظاہرین نے قاہرہ، لندن اور واشنگٹن میں شامی سفارت خانوں پر دھاوا بول دیا۔ توڑ پھوڑ کی اور شیشے توڑ دئیے۔لندن پولیس نے تیس مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
سفارت خانوں کے باہر مظاہرے میں شریک افراد صدر بشار الاسد کو بے گناہ شہریوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے ان سے فوری استعفی کا مطالبہ کیا۔