برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ پاکستان کے قبائلی علاقے میں ڈرون حملوں کے ذریعے جان بوجھ کر عام شہریوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ سنڈے ٹائمز کیلئے لندن میں قائم انویسٹیگیٹو جرنلزم کے بیورو کی تحقیقاتی رپورٹ کیمطابق ڈرون حملوں کے بعد لاشوں کو اٹھانے یا ان کی تدفین کے لیے جمع ہونے والے شہریوں اور طالبان کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ڈرون حملوں میں نہ صرف عام شہری مارے جاتے ہیں بلکہ قبائلی کونسل کے اجلاسوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔