یورپ میں تازہ برفباری اور سردی کی لہر نے زندگی کو منجمد کردیا۔ پورا یورپ سفید ہوگیا۔ لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر متعدد پروازیں معطل۔ شدید سردی نے یوکرین میں ایک سو اکتیس افراد کی جان لے لی۔ بے گھر افراد کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لییسائبانوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ سربیا سردی سے ٹھٹھرتے افراد اور جانوروں کے لئے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ رومانیہ میں بڑے پیمانے پر برفباری سے سمندر جم گیا ہے اور جہاز پھنس گئے۔ ویٹیکن میں تقریب میں پوپ بینی ڈِکٹ نے موجودہ موسم میں پڑنے والی برف کو خوبصورت قرار دیا۔