بلوچستان: بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کے قتل کیخلاف ہڑتال

Balochistan

Balochistan

کوئٹہ : رکن صوبائی اسمبلی میربختیارخان ڈومکی کی اہلیہ اورصاحبزادی کے قتل کے خلاف ڈومکی قبیلے کی کال پر بلوچستان میں آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر بختیار خان ڈومکی کی اہلیہ و صاحبزادی کے قتل اور بختیارآباد میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاکتوں کے خلاف آج بلوچستان بھر میں مکمل پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے۔
ڈومکی قبیلے کی جانب سے ہڑتال کی کال پر نصیرآباد، ڈیرہ مرادجمالی ، سبی ، حب ، لہری، بختیارآباد، بھاگ، ڈھاڈر، جعفرآباد سمیت دیگر شہروں میں کارکنان نے رات گئے تمام دکانیں بند کرا دیں۔