ایران امریکا پر حملے کی صلاحیت نہیں رکھتا،اوباما

barack obama

barack obama

امریکی صدر براک اوباما کاکہناہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، ایران امریکا پر حملے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
امریکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں براک اوباما کا کہنا تھا امریکا اور اسرائیل ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے۔ تہران کے تنازعے کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ براک اوباما نے کہاکہ ایران عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ تہران کے جوہری پروگرام پر اسرائیلی تشویش درست ہے۔
اوباما نے کہاکہ اسرائیل کا خیال ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام رکنا چاہیئے۔ کیسے روکا جائے اس کے متعلق اسرائیل نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ اوباما کا کہنا تھا ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کیلیے تمام آپشنز استعمال کیے جاسکتے ہیں۔