قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو رہا ہے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 20ویں ترمیم کی متفقہ منظوری کے لیئے ڈیڈلاک برقرار ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نےآزاد الیکشن کمشنر کی تعیناتی، الیکشن کمیشن کے ارکان کی مدت ملازمت کو بڑھا کر پانچ سال کرنے اور ان کی مراعات کو ترمیم کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے تین سو چونتیس کے ایوان میں حکومت کو بیسویں ترمیم کی منطوری کے لیئے دو سو اٹھائیس ارکان کی حمایت درکار ہے تاہم مسلم لیگ ہم خیال اور جے یو آئی نے ساتھ نہ دیا تو حکومت کے لیئے ترمیم کی منظوری نا ممکن ہو جائے گی اورنامکمل الیکشن کمیشن کے تحت ہو نے والے ضمنی انتخابات کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔