متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لاہور میں عمارت گرنے سے متعدد افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ حسن ٹان کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے ایک سانحہ ہے رہائشی علاقے میں دوا ساز فیکٹری کی موجودگی ایک مجرمانہ غفلت ہے ، فیکٹری مالکان کو فی الفور گرفتار کرکے عدالتی انکوائری کرائی جائے ۔ انہوں نے شہید ہونے والے کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔