شام میں باغیوں کے خلاف کارروائی جاری، ایک روز میں 56 ہلاک

Syria

Syria

شام میں باغیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، ایک روز میں ہلاکتوں کی تعداد چھپن ہوگئی ہے۔ امریکا نے دمشق کے متعلق اتحاد قائم کرنے جبکہ روس نے بشارالاسد کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے شہر حمص، خالدیہ اور دیگر شہروں میں باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران ٹینک بھی استعمال گئے گئے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہناہے کہ سرکاری فوج بیدردی سے مظاہرین کو ہلاک کررہی ہے۔ ادھر سلامتی کونسل میں شام کے متعلق قرارداد ویٹو ہونے جانے کے بعد امریکا نے شام میں تشدد بند کرانے کیلئے اتحاد قائم کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب روس نے شام میں اپنا اثر رسوخ برقرار رکھنے کیلئے شام کے صدر بشارالاسد کو محفوظ راستہ دلانے کی کوشش کررہاہے۔ اسی مقصد کیلئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اورخفیہ ایجنسی کے سربراہ میخائل فریدکوف کل دمشق پہنچ رہے ہیں۔