دواسازکمپنیوں کے5ڈائریکٹرزکے نام ای سی ایل میں شامل

ECL

ECL

وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی درخواست پر پی آئی سی اسکینڈل میں ملوث ادویا ساز کمپنیوں کے پانچ ڈائریکٹرز کے نام ای سی ایل میں شامل کردیئے ہیں۔
ای سی ایل میں شامل کئے گئے ڈائریکٹرز میں سے تین کا تعلق افروز فارماسسٹ کمپنی سے ہے جن میں فیروز الدین ، امین فیروز الدین اور عبداللہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ میگا فارسسٹ کمپنی کے ڈائریکٹر طاہر اعظم اور چوہدری نادر شامل ہیں۔