چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ریاست کی ذمے داری ہے۔ سپریم کورٹ بلڈنگ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ کے زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ نوجوان افسران کو اگر عوامی مفاد اور قانون کے منافی فیصلوں پر مجبور کیا گیا تو عدلیہ ان کے ساتھ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان افسران کا مقصد ملک کی خدمت کے ساتھ ساتھ آئین میں دیے گیے بنیادی حقوق پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد ہو نا چاہیے۔ نواجوان افسروں سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ افسروں کو کسی فرد کے لیے نہیں بلکہ ریاست کے لیے کام کرنا ہو گا۔