حکومت نے اخراجات پورے کرنے کے لیے جنوری کے دوران25 ارب27کروڑ کے نئے نوٹ جاری کیے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے اختتام پر جاری شدہ نوٹوں کی مالیت سترہ کھرب چالیس ارب باسٹھ کروڑ روپے ہو گئی۔ اس دوران مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں بھی پچیس ارب انیس کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال میں اب تک جاری شدہ نوٹوں کی مالیت میں ایک سو اکتالیس ارب 84کروڑ روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔