وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بیسویں آئینی ترمیم منظور کروالی جائے گی اور تمام گلے شکوے دور ہو جائیں گے۔ اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصہ پارلیمنٹ کرے گی اور امریکا سے معافی مانگنے کی باتیں محض مفروضہ ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ بختیار ڈومکی کے اہل خانہ کے قتل اورپی آئی سی دواسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس سےپہلے پریڈ سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ بجٹ کے بعد اسلام آباد پولیس میں مزید پانچ ہزار اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔