ملک میں ٹیلی کام سیکٹر میں چار سو پیچانوے ملین ڈالرز کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ یونیورسل سروسز فنڈ کے تحت تین ارب پچاس کروڑ روپے کی سرمایہ کاری بھی کی گئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں متواتر اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ6 سال کے دوران پاکستان میں کی جانے والی کل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا 30 فیصد حصہ ٹیلی کام کے شعبہ میں انوسٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں کام کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کمپنیوں نے اپنا انفراسٹرکچر مکمل کر لیا ہے۔