گجرات یونیورسٹی اوڈیم آرٹ سوسائٹی نے یونیورسٹی آف دی ائیرکا ایوارڈ جیت لیا

گجرات: یونیورسٹی آف گجرات کی اوڈیم آرٹ سوسائٹی نے ”آل پاکستان آواز تماشہ2012ء ”میں ہمہ جہت کارکردگی سے یونیورسٹی آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا۔ فاسٹ اسلام آباد میں منعقدہ تیسرا سالانہ ”آل پاکستان آواز تماشہ2012ء ”منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ گجرات کی اوڈیم آرٹ سوسائٹی اور کلا کار کریٹو آرٹ سوسائٹی نے12مختلف شعبوں میں حصہ لیا۔ یونیورسٹی آف گجرات کے طالبعلموں نے بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ، بیسٹ ڈائریکشن ایوارڈ کے ساتھ ساتھ شارٹ فلم میں پہلی ، پینٹنگ میں پہلی، ٹی شرٹ میں پہلی، کیلی گرافی میں پہلی، سکیچ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ بگ پینٹ میں دوسری، شٹر سٹوریز میں دوسری، ٹی شرٹ میں دوسری اور پینٹنگ میں تیسری پوزیشن بھی حاصل کی۔ آل پاکستان مقابلوں میں ملک بھر سے 30سے زاید جامعات نے حصہ لیا جن میں لمز، پنجاب یونیورسٹی ،GIK، بہائو الدین زکر یا یونیورسٹی سمیت 30یونیورسٹیاں مقابلے میں شریک ہوئیں۔ آواز تماشہ 2012ء کی اوور آل ونر بھی یونیورسٹی آف گجرات رہی جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہور نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ گجرات یونیورسٹی نے ” یونیورسٹی آف دی ائیر” کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ کامیاب طلباء اپنے اساتذہ غفار محی الدین، مہوش جبین اور ہارون حبیب اور اوڈیم آرٹ سوسائٹی کے صدر بلال افضل جبکہ کلاکار کے صدر نعمان شفیع کی قیادت میں واپس یونیورسٹی پہنچے تو انکا والہانہ استقبال کیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین، رجسٹرار محمد اکر م بھٹی اور کنٹرولر امتحانات مقصود اختر ، ایڈیشنل رجسٹرار شیخ عبدالرشید سمیت انتظامیہ نے کامیابی پر اساتذہ وطلباء کو مبارکباد دی۔ یاد رہے کہ یونیورسٹی آف گجرات کے طلباء تماشہ2010ء میں تھیڑ مقابلوں میں اوّل جبکہ تماشہ2011ء میں اوورآل دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ اُنہوں نے کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مزید ترقی بھی کی ہے۔