شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دو روز میں دو ڈرون حملے کیے گئے۔ دونوں حملوں میں چار میزائل فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں چودہ افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔
آج دوسرا حملہ شمالی وزیرستان ایجنسی تحصیل میران شاہ میں امریکی جاسوس طیاروں کی جانب حملہ کیا گیا حملہ میران شاہ بازار کے قریب ایک مکان پر کیا گیا جس میں مکان پر دو میزائل داغے گئے تاہم حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی میران شاہ میں ایک مکان پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق ہو گئے تھے یہ اس سال کا پانچواں اور ماہ رواں کا دوسرا حملہ ہے۔