خلیجی ریاستیں،شام میں موجود سفارتکاروں کو واپس بلانیکا اعلان

Syria

Syria

خلیجی عرب ریاستوں نے شام کے سفیروں کو بے دخل کرنے اور شام میں موجود اپنے سفارتکاروں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

خلیجی تعاون کی کونسل کا کہنا ہے کہ شام نے گیارہ ماہ سے جاری خون ریزی کو روکنے اور بحران کے حل کے لیے عرب لیگ کی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ مشرقِ وسطی میں یہ اقدام شامی حکومت کی جانب سے شورش زدہ شہر حمص میں جاری شدید حملے اور روسی حکام کے دورہ دمشق کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شامی حکومت کی جانب سے بحران کے حل کے لیے تمام کوششوں کو مسترد کرنے اور خونریزی کے خاتمے کے لیے عرب لیگ کے تمام پرخلوص کوششوں کو ضائع کردینے کے بعد شام کے سفیروں کے لیے یہاں رکنے کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا۔