یورپ میں سردی کی لہربرقرار،بعض علاقوں میں کھانے پینے کی قلت

 

Euorpe Cold

Euorpe Cold

یورپ میں سردی کی شدت بدستور جاری ہے۔ بہت سے ممالک میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گر گیا ہے جس نے معمول کی زندگی منجمد کر دی ہیاوربعض علاقوں میں کھانے پینے کی قلت ہوگئی۔

یوکرائن میں شدید برفباری اور سردی سے صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ سردی کی شدت سے جم جانے والے سمندر میں جہاز اور برف کے انبار کی وجہ سے گاڑیاں شاہراہوں پر پھنس گئی ہیں۔ یوکرائن میں اب تک ایک سو پینیتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اٹلی میں تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں اور حکومت نے گیس کو گھریلو صارفین تک پہنچانے کے لئے صنعتوں پر گیس ایمرجینسی نافذ کر دی ہے۔

موسم کی شدت کے باعث جرمنی میں حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے۔فرانس میں بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ میں بھی سردی کی شدت نے زندگی مفلوج کر دی ہے اورکچھ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہو گئی ہے۔