صومالیہ کے شدت پسند گروپ الشباب نے القاعدہ سے الحقاق کر لیا۔ القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کا کہنا ہے کہ اب عرب خطہ امرکی کنٹرول سے باہر ہو گیا ہے۔ القاعدہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے امریکی مانیٹر گروپ نے دعوی کیا کہ اسلامی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں الشباب کے کمانڈر مختار ابو الزبیر نے القاعدہ لیڈر ایمن الظواہری کے نام پیغام میں کہاکہ الشباب کے کارکن آپ کے ساتھ وفادار فوجی کی طرح مارچ کرینگے۔ اور آپ شہادت اور جہاد کے راستے میں رہنمائی کرینگے۔
ایمن الظواہری نے جوابی پیغام میں الشباب کے الحاق کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ اور کہاکہ الشباب کے الحاق سے صلیبی جنگ کے حامیوں کے حوصلے پست ہوجائینگے۔