منصور کا بیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ کمیش

high court

high court

میمو تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا ہے کہ قانون شہادت کے تحت منصوراعجاز کا بیان لندن میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ میمو کمیشن کے اجلاس میں کیس کے مرکزی کردار منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے تیار ہیں۔

پیشی سے متعلق منصور اعجاز بیان حلفی دینے کو بھی تیار ہیں اس موقع پر حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری نے کہا کہ منصوراعجاز امریکا میں چار سول کیسز میں مفرور ہیں اور لندن میں بھی وہ اپنا بیان ریکارڈ نہیں کروائیں گے۔

بیرسٹر ظفراللہ قریشی کا بھی یہی کہنا تھا کہ منصور اعجاز کو امریکی عدالت نے دو مقدمات میں اشتہاری قرار دے رکھا ہے وہ پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت میں بھی نہیں آئیں گے۔ کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا ہے کہ قانون شہادت کے تحت منصوراعجاز کا بیان لندن میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

میمو کمیشن کے اجلاس کے دوران نصف گھنٹے کا وقفہ ہوا تو اس دوران بیرسٹر ظفر اللہ قریشی اور بیرسٹر اکرم شیخ کے درمیان تندوتیز تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔