پنچایت کو الگ ریاست بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ذوالفقار

zulfiqar khosa

zulfiqar khosa

چینیوٹ میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہونے کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آگئی۔ چھ ملزمان گرفتار کرلیے۔ سینیئر مشیر پنجاب نواب ذوالفقار کھوسہ نے ذرائع سے گفتگو میں کہا ہے کہ کسی پنچایت کو الگ ریاست بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

چنیوٹ میں سلیم بی بی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس میں پولیس نے دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا، تاہم پنچایت کے اہم رکن اور کیس کے اہم ملزم سرفراز کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے، اور سلیم بی بی او راس کے گھروالوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب کے سینئر مشیر سردار ذوالفقار کھوسہ نے ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز خصوصی طور پر اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سردار ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ اس قسم کی پنچایتوں کو الگ ریاست بناکر کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔