سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی

gold

gold

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور پاکستان میں بھی مزید تین سو روپے کمی کے بعد سونا 50228 روپے فی دس گرام ہوگیا۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت سترہ سو بیس ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں چوبیس کیرٹ فی تولہ سونا تین سوروپے کم ہو کر اٹھاون ہزارچھ سو روپے کا ہوگیا۔ ملک بھر میں دس گرام سونے کی قیمت بھی آج دوسو ستاون روپے کمی کے بعد پچاس ہزار دو سو اٹھائیس روپے ہوگئی۔