لاہور میں ناقص ادویات سے ہلاکتوں کا سلسہ جاری ہے آج ایک اور مریضہ جان کی بازی ہار گئی، ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سینتالیس ہو گئی ہے۔
ناقص ادویات کے استعمال سے متاثرہ افراد میں کمی آنے کے باوجود تا حال ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،آج میو اسپتال میں ننکانہ کی رہائشی ساٹھ سالہ بشیراں بی بی جاں بحق ہو گئی۔
لاہور کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت اسی سے زائد مریض زیرعلاج ہیں جبکہ اسپتالوں میں متبادل مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں، پی آئی سی کی ناقص ادویات سے اب تک ایک سو سینتالیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔