یورپ میں شدید سردی، 500سے زائد ہلاک

europe snowfall

europe snowfall

یورپ بھر میں بھی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ہے جہاں مسلسل بارشوں، اور برفباری کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

یورپ بھر میں شدید سردی اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مصروف ترین آبی گزر گاہ ڈنیبوب میں پانی جم جانے کے بعد جہازوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔ شدید سرد موسم سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک یوکرائن ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چالیس سے زائد ہو گئی ہے۔ جانوروں کو موسم کی شدت سے بچانے کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے قریب چڑیا گھر کو بند کر دیا گیا ہے۔

اٹلی ، سربیا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے، کئی ٹرینیں اور پروازیں معطل ہیں۔سڑکوں پر برف کے باعث ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہے۔

بجلی اور گیس کی فراہمی تعطل کا شکار ہے جبکہ گیس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یورپ کے کئی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔بعض یورپی ممالک میں درجہ حرارت منفی پچاس تک گرگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سرد موسم جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔