سندھ کے ڈاکٹرز کو ٹائم اسکیل، پروموشن دینے اور مستقل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد سمیت چار وزراء پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے۔
،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے سول اسپتال کراچی میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹرزکے کیمپ کا دورہ کیااور انہیں بتایا کہ حکومت ان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔ جس کیلئے ان کی گورنر اور وزیر اعلی سندھ سے بات چیت جاری ہے۔
صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ معاملہ کیونکہ دو اعشاریہ آٹھ ارب روپے کا ہے جس کیلئے وزارت خزانہ کام کر رہی ہے۔ ڈاکٹر صغیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ نے ڈاکٹر سے مذاکرات کیلئے جو کمیٹی قائم کی ہے ا س میں پیر مظہر، سردار احمد، مراد علی شاہ شامل ہیں۔