اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیئے شرح سود بارہ فی صد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود کو بارہ فی صد رکھنے کا فیصلہ معاشی صورتحال دیکھ کر کیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں دو ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے جو اب بارہ اعشاریہ دو ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ جو دو ماہ قبل چودہ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر تھے۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی سے دو روز قبل آئی ایم ایف نے پاکستان پر اپنی رپورٹ جاری کی تھی جس میں اسٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود کم کرنے کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔