بنگلہ دیش میں صحافی جوڑا قتل

camera

camera

بنگلہ دیشی ٹی وی کے دو معروف صحافیوں کو دارالحکومت ڈھاکہ میں قتل کردیا گیا۔
ساگر سرور اور ان کی اہلیہ مہرالنرونی کو ان کے فلیٹ میں چاقو کے وار کر کے ہلاک کیا گیا۔ دونوں کے عمریں تقریبا چالیس کے لگ بھگ تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پانچ سالہ بیٹے نے اپنے ماں باپ کی ہلاکت کی اطلاع اپنے رشتہ داروں کو دی جو قریب ہی رہائش پذیر ہیں۔
دہرے قتل کی وجہ اب تک معلوم نہیں کی جا سکی ہے اور یہ بھی واضح نہیں کہ آیا انہیں پیشہ ورانہ معاملات کے باعث قتل کیا گیا ہے۔