بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں, کے علاقے میں مبینہ طور پر فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ہلاک ہونے والے نوجوان بیس سالہ عاشق حسین راتھر کے لواحقین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی شب پیش آیا۔
ان کے مطابق بھارتی فوج نے گاؤں کا محاصرہ کیا جس کے دوران عاشق کو اس کے ہی گھر کے صحن میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے جائے واردات کا دورہ کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔