امریکا کی معروف گلوکارہ وٹنی ہیوسٹن پر اسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔ ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق وٹنی ہیوسٹن کیلی فورنیا کے بیورلی ہلز ہوٹل میں مقیم تھیں جہاں انہیں گریمی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔
پولیس کے مطابق ہوٹل کے ملازمین نے انہیں فرش پر بے سدھ گرے دیکھا اور طبی امداد دینے کی کوشش کی لیکن وہ پہلے ہی چل بسی تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے وٹنی ہیوسٹن کے ہلاک ہونے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لیکن یہ نہیں کہاجاسکتا کہ کب تک تحقیقات مکمل ہوجائیں گی۔
منفرد انداز گائیگی کی وجہ سے وٹنی ہیوسٹن انیس سو اسی اور نوے میں شہرت کی بلندیوں پر تھیں۔ منشیات کا استعمال اور کشیدہ ازدواجی زندگی نے ان کے کیریئر کو متاثر کیا۔