سن دو ہزار سات میں سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دھماکے کے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق کمل چوہان نامی ملزم کو بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے تفتیش کے بعد گرفتار کیا۔ ملزم کو مدھیہ پردیش کے ضلعے اندور سے حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم چوہان نے مبینہ طور پر ٹرین میں بم نصب کیا تھا۔ اٹھارہ فروری سن دو ہزار سات کو پانی پت کے قریب ٹرین دھماکے میں ساٹھ پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ کمل چوہان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔