پاکستان کرکٹ بورڈ عاقب جاوید کو بولنگ کوچ برقرار رکھنا چاہتاہے اور چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید کوالیفائیڈ اور قابل کوچ ہیں۔
قومی ٹیم کے بولنگ کوچ عاقب جاویدکویواے ای ٹیم کے ہیڈ کوچ کے مضبوط امیدوار ہیں۔ انکے پیشرو کبیرخان بچوں کی تعلیم کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے اپنی جاب چھوڑ کر جارہے ہیں۔پی سی بی عاقب جاوید کو تین رکنی کوچنگ پینل میں برقرار رکھنا چاہتاہے۔
چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کاکہنا ہے کہ عاقب جاوید کوالیفائیڈ اور انتہائی محنتی کوچ ہیں انکی قومی ٹیم کیلئے کافی خدمات ہیں۔انہوں نے اب تک بورڈ کو ذمہ داری چھوڑنے کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔بورڈ انہیں کوچنگ اسٹاف میں برقرار رکھنا چاہتا ہے تاہم انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔